• Feed RSS
روزانہ ہلکی پھلکی ورزش صرف آپ کو چاق و چوبند ہی نہیں رکھتی بلکہ تحقیق کہتی ہے کہ بے جا فکر اور پریشانیوں سے دور رہنا ہے تو ورزش کو اپنا معمول بنا لیں ۔ روزانہ کچھ دیر ورزش کرنے والے افراد نہ صرف جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہیں بلکہ انہیں ذہنی مسائل بھی کم لا حق ہوتے ہیں۔ کیونکہ جب انسان ورزش کو اپنا معمول بنا لیتا ہے تو اس کے جسم کے تمام حصے  حرکت میں رہتے ہیں اور ہڈیاں بھی مضبوط ہو جاتی ہیں۔

مثال کے طور پر ۔
آپ نے دیکھا ہو گا کے ایک مشین ہے۔ وہ جب تک وہ استعمال میں رہتی ہے۔ وہ ٹھیک کام کرتی رہتی ہے اور جب اِسے استعمال نہ لایا جائے تو اُس کے پرزوں کو زنگ لگ جاتا ہے اسی طرح جب تک انسان کا جسم چلتا پھرتا اور حرکت میں رہتا ہے تندرست رہتا ہے اور اگر وہ ورزش نہ کرے تو اس کو کئی بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔ اس لیے انسان کو ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہنا چاہیے
3
1:
ہاتھی اور چوہے کے دانت ساری عمر بڑھتے رہتے ہیں۔

2:
عام طور پر انسان اپنی زندگی میں ایک لاکھ چار ہزار چھ سو کلو میٹر پیدل چلتا ہے۔

3:
کوے کی آواز کو آسٹریلیا میں موت کی خبر،نیوزی لینڈ میں شادی کا پیغام اور پاکستان میں مہمان کی آمد سمجھا جاتا ہے۔

4:
مینڈک ناک کے علاوہ کھال سے بھی سانس لیتا ہے۔

5:
عورتوں کی نسبت مرد زیادہ کروٹیں بدلتے ہیں۔

6:
آسٹریلیا میں کوئی گلہری نہیں پائی جاتی۔

7:
الو کو مغرب میں دانش مند جبکہ مشرق میں بیوقوف خیال کیا جاتا ہے۔
04/09/2010. Powered by Blogger.