• Feed RSS
چین کی حکومت کمپیوٹر ہیک کرنے والوں کےخلاف کارروائی کر رہی ہے جو گھر بیٹھے لوگوں کے بینک کھاتوں کی تفصیلات چرا کر ان سے رقم لوٹ لیتے ہیں۔
ہیکروں کو پکڑنے کے لیے حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ بڑے بڑے بینکوں کی ویب سائٹس انٹر نیٹ تلاش کے نتائج میں سب سے اوپر دکھائی دیں۔

حکومت جعل سازی کے ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے اور حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
چین میں دس بڑے سرچ انجنوں نے ’اینٹی فشنگ‘ سکیم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارفین جو بینکوں کی ویب سائٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ مطلوبہ ویب سائٹس پر ہی پہنچیں۔
فشنگ حملوں میں صارفین کو ایسے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو لگتا ہے کہ بینکوں کی طرف سے آئے ہیں اور صارفین کو جعلی ویب سائٹس پر لے جاتے ہیں۔
جب صارفین ان ویب سائٹس پر اپنی تفصیلات درج کرتے ہیں سائبر جرم کرنے والے ان کو فوراً ریکارڈ کر کے انھیں کھاتوں سے رقوم نکالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس بات کو یقینی بنا کر کے بینکوں کی ویب سائٹس تلاش کی صورت میں اوپر نظر آئیں حکومت کو امید ہے کہ لوگوں کے جعلی ویبٹ سائٹ کا شکار بننے کے امکان کم ہو جائیں گے۔
چند سرچ انجنز ایک خاص نشان بینکوں کی اصل ویب سائٹس کے سامنے لگائیں گے تاکہ لوگ اصلی اور جعلی ویب سائٹس میں تمیز کر سکیں۔

BBC URDU NEWS
04/09/2010. Powered by Blogger.