لندن برطانیہ میں ایک مشہور ہوٹل چین کران پلازا نے دماغ کی تخلیقی
صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اپنے ہوٹل کے میٹنگ رومز کی سجاوٹ میں ایک
منفرد اور انوکھا اضافہ کیا ہے۔کران پلازہ کے لندن ڈاک لینڈ،گلاسگو اور
نارتھ ووڈ ہوٹل کے میٹنگ رومز میں کارپیٹ کی جگہ اصلی گھاس نے لے لی ہے جس
کے پیچھے بنیادی وجہ روایتی آفسوں کے ماحول سے ہٹ کر کچھ نیا متعارف کروانے
کے ساتھ ساتھ وہاں موجود مہمانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار لانا
ہے۔کران پلازہ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ انوکھا سجاوٹی انداز اختیار کرنے
کی وجہ ایک مطالعہ ہے جس کے مطابق 40فیصد پروفیشنلز ایک عام میٹنگ میں صرف
بور اور غیردلچسپ ماحول کی وجہ سے شروع کے20منٹ کے بعد ہی اکتاہٹ کا شکار
ہوجاتے ہیں۔اس لیے ہوٹل کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ نیا اضافہ نا صرف
میٹنگ کے لیے آنے والے مہمانوں کے ذہن میں نئے اور تعمیری خیالات پیدا کرنے
کا سبب بنے گا بلکہ اردگرد کے ماحول سے ان کی دلچسپی بھی بڑھے گی۔
Cucumber Seed Tea: The New Viral Drink for Bloating & Weight Loss (2025)
-
[image: Cucumber seed tea in a glass cup with fresh cucumber slices,
promoting bloating relief and weight loss.]
Refreshing cucumber seed tea for bloating...
0 comments:
Post a Comment